قومی

قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام نے پیش کی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے۔

قرار داد میں مزید شامل تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور ظلم وستم کی بھی مذمت کرتا ہے۔ یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو فوری رہا کیا جائے۔ بھارتی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی سطح تحقیقات کی جائے، بھارت فوری طور پر پانچ اگست کے اقدامات واپس لے۔ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔

دوسری جانب آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کل یوم یکجہتی کشمیر اس عزم سے منایا جائے گا کہ کشمیری جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے قابض فورسز کے مظالم پرمبنی تصاویراور پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share