بین الاقوامی

قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

Israeli-Soldiers-Palestine

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی  کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر کار چڑھا کر 12 فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

مغربی کنارے میں مسلم نوجوان کو اسرائیلی فوج  نے فائرنگ کر کے شہید کیا۔ جنین میں اسرائیلی فوج حماس کی مدد کے الزام میں ایک شہری کا مکان گرانے کے لئے پہنچی۔ فلسطینی نوجوان احتجاج کر رہے تھے جن  پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے میں دوسرا فلسطینی نوجوان شہید کیا ہے۔ دوسری طرف بیت المقدس میں ایک نامعلوم شخص نے بازار میں چہل قدمی کرنے والے اسرائیلی فوج کے ایک دستے پر تیز رفتار کار دوڑا دی جس سے 12 فوجی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس نے کار سوار کی تلاش  شروع کر دی ہے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share