انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار کرک ڈگلس انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار کرک ڈگلس 103 سال کی عمر میں انتقال  کر گئے۔ ہالی ووڈ میں 50 سال پورے کرنے کے موقع پر 1996 میں انہیں اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

کرک ڈگلس نے اپنے کریئر میں 90 سے زائد ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ جس میں انیس سو انچاس سے ساٹھ کے درمیان بننے والی ’اسپارٹكس‘، ’لسٹ فار لائف‘، ‘بیڈ اینڈ بیوٹی فل‘ اور ’چمپئن‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ کرک ڈگلس 1916 میں نیویارک میں پیدا ہوئے۔ بطور اسٹیج اداکار کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں امریکی بحریہ میں خدمات انجام دیں۔ انہیں تین بار آسکرز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ اسٹار مائیکل ڈگلس کے والد تھے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share