بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 187واں روز

مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنے آج 187واں روز ہے۔ وادی میں پانچ اگست 2019ء سے معمولات زندگی معطل ہیں۔ مودی سرکار نے بھارت نواز سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم کے خلاف مختلف ملکوں میں مظاہرے کئے گئے۔ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں  اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے کشمیریوں  پر بھارتی مظالم کے  خلاف آواز اٹھائی۔ احتجاج کے شرکا نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں، جبکہ بھارت مخالف نعرے لگائے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share