قومی

میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی نامکمل میڈیکل رپورٹس موصول

سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی رپورٹس میڈیکل بورڈ کو مل گئیں۔ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہیں۔ جو رپورٹس درکار تھیں وہ نہیں دی گئیں۔

سرکاری میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کی طبی رپورٹس میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بتائی گئی نہ ہی پیٹ سکین کی رپورٹس دی گئیں۔ ڈاکٹر محمود ایاز نے واضح کیا کہ ادھوری رپورٹس پر کوئی رائے نہیں دی جا سکتی۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share