بین الاقوامی

کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کابل میں قتل

کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق نائب سربراہ شیخ خالد حقانی اور اہم کمانڈر قاری سیف یونس کو افغان دارالحکومت کابل میں قتل کردیا گیا۔

بی بی سی نیوز کے مطابق  دونوں مقتول  کمانڈرپاکستانی طالبان کی مرکزی قیادت کے حکم پر کابل میں ایک ’خفیہ ملاقات‘ کے لیے موجود تھے ۔وہ بظاہر مشرقی صوبے پکتیکا سے دارالحکومت آئے  جہاں ان افراد کی لاشیں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل کے قریب سے ملی ہیں ۔شیخ خالد  اے پی ایس سکول حملے سمیت  پاکستانی سیاستدانوں  کو  شہید کرنے  میں بھی ملوث تھا ۔ ۔ ٹی ٹی پی کمانڈروں کی کابل میں موجودگی پاکستان کے اس دعوے کو تقویت  دیتی ہے کہ  ٹی ٹی پی کو افغان حکام اور این ڈی ایس کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share