بین الاقوامی

امریکا کا یمن میں القاعدہ کے رہنما قاسم الرمی کو مارنے کا دعوی

امریکا نے یمن میں فضائی حملےمیں القاعدہ کے رہنما قاسم الرمی کو  مارنے کا دعوی کیا ہے۔ہلاکت کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔قاسم الرمی 2015سے یمن میں القاعدہ کے سربراہ رہے۔جبکہ2000سے 2010تک  امریکہ اور اتحادیوں کے خلاف متعدد حملوں کا ماسٹر مائنڈ رہا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق  القاعدہ رہنما کی ہلاکت یمن میں کئے گئے ایک آپریشن میں ہوئی۔

قاسم الرِمی سنہ 2015 سے یمن میں القاعدہ کے سربراہ تھے۔ انہیں یمن میں القاعدہ کی سربراہی سابق  لیڈر کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ملی تھی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان کی ہلاکت امریکی فوج کے یمن میں ایک آپریشن میں ہوئی۔قاسم الرمی  2000 سے سنہ 2010 کے درمیان مغربی ممالک کے مفادات کے خلاف بہت سے حملے  کرنے میں ملوث رہے  ہیں۔انکی تنظیم کا مقصد خطے میں مغربی اثرورسوخ کو ختم کرنا اور امریکہ کی حمایت یافتہ حکومتوں کو گرانا ہے۔ تاہم   وائٹ ہاؤس نے ہلاکت کی تاریخ  نہیں بتائی۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share