بین الاقوامی

آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال

آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے علاقے میں لگی جنگلاتی آگ کی شدت بھی کم ہو گئی۔

ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ بارش کے بعد آگ کی شدت میں کمی کے ساتھ خشک ندی نالے بھی بھر گئے۔ بارش سے نیو ساؤتھ ویلز کے کئی علاقوں میں لگی آگ ختم  ہو گئی۔ حکام نے کئی روز تک مسلسل بارشوں کی نوید سنائی، جس سے باقی ماندہ علاقوں میں بھی آگ ختم ہونے کی امید ہے۔ بارشوں کے سلسلے کو کاشت کاری اور زرعی کاروبار کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share