کھیل

سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول میں سپورٹس ویک اختتام پذیر

سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول میں سپورٹس ویک اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب میں طلباء نے قومی نغموں پر پرفارمنس دی اور مارشل آرٹس کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن میں سپورٹس ویک میں بچوں نے کرکٹ، فٹ بال سمیت دیگر گیمز میں حصہ لیا۔ رنگا رنگ اختتامی تقریب میں طلباء نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا اور مارشل آرٹس کے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر قومی نغموں پر طلباء نے پرفارمنس پیش کی اور خوب داد سمیٹی۔ تقریب میں شریک والدین اور اساتذہ کے مابین رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا۔ سفارت خانہ پاکستان کے نائب سفیر ذیشان احمد اور پرنسپل محمد تنویر نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا ۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share