بین الاقوامی

گولڈن ٹیمپل میں ویڈیو اور تصویریں بنانے پر پابندی

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں سِکھوں نے مقدس مقام کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔ انتظامیہ نے گولڈن ٹیمپل میں ویڈیو اور تصویریں بنانے پر پابندی لگادی۔

گوردوارہ کی بندھک کمیٹی نے مقدس مقام کی بے حرمتی  روکنے کےلیے پابندی کا اعلان کیا ہے۔ گوردوارہ میں نوٹس لگا دئیےگئے ہیں جن میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے روکا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں، جو دربار صاحب کی بے حرمتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صرف مزاحیہ ویڈیوز بنانے پر پابندی لگائی گئی ہے

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share