بین الاقوامی

کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بیالیس ہزار تک پہنچ چکی ہے

چین میں کرونا وائرس مزید 108 انسانوں کو نگل گیا. ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد ایک ہزار سولہ ہو گئی۔ کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بیالیس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے 168 لیبارٹیز کام کر رہی ہیں۔ دوسری جانب جاپان کا کہنا ہے کہ اس کی بندرگاہ یوکوہاما پر کھڑے تفریحی بحری جہاز میں موجود افراد میں سے 135میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بحری جہاز پر سوار افراد کا ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ان میں موجود ہانگ کانگ کے ایک باشندے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share