بین الاقوامی

سمندری طوفان کیارا سے برطانیہ میں نظام زندگی درہم برہم

سمندری طوفان کیارا نے برطانیہ میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ طوفانی ہواؤں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دئیے اور لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ ساحلی علاقوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں.

سمندری طوفان کے باعث شدید بارشیں ہوئیں جس سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔ منہ زور ہواؤں کی وجہ سے برمنگھم ائیرپورٹ پر اترنے والا جہاز بھی لڑکھڑا گیا غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفانی لہریں فرانس کے ساحلوں سے ٹکرا گئی ہیں۔ جس کے بعد فرانس میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے.

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share