قومی

خاتون کے کیس میں مرد انویسٹی گیشن آفیسر مقرر کرنے پر سپریم کورٹ برہم

سپریم کورٹ کا خاتون کے کیس میں مرد انویسٹی گیشن آفیسر مقرر کرنے پر بھی اظہار برہمی.

عدالت عظمیٰ نے خواتین کے کیسز میں خاتون افسر سے تفتیش یقینی بنانے کا حکم دیدیا. آئی جی پنجاب کو یہ ایس او پی اردو ترجمے کے ساتھ تمام تھانوں میں آویزاں کرنے کا حکم دیدیا .

آئی جی کو آئی جی صاحب کہنے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ایس پی کی سرزنش کر دی. کہا آئی جی صاحب کوئی نہیں ہوتا آئی جی صرف آئی جی ہوتا ہے.  ہم نے 1947 میں آزادی حاصل کر لی تھی، پولیس ابھی تک انگریز کے دور میں ہے.

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share