بین الاقوامی

کوموروس حکومت کا چین کو ایک سو یورو کا عطیہ

افریقہ کے قریب واقع چھوٹے سے جزیرے ” کوموروس” کی حکومت نے چین کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے ایک سو یورو عطیہ کئے ہیں ۔ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی رقم بھی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے ۔

کوموروس کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس وقت چین کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے اور ہر کسی کو اس کی مدد کرنی چاہیے۔ رقم عطیہ کرنے کی تقریب ملک کے دارالحکومت مورونی میں ہوئی ۔ کومورس کے سربراہ نے چینی سفیر کو سو یورو کی علامتی رقم پیش کی، رقم چین کو ماسک خریدنے کے لئے دیئے گئے ۔ کومورس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں چین کرونا وائرس کی جنگ جیت جائیگا اور بتانا چاہتے ہیں کہ ہم چین کے ساتھ ہیں ۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share