کبڈی ورلڈ کپکھیل

کبڈی ورلڈ کپ کے میلےکا لاہور سے فیصل آباد رُخ

کبڈی ورلڈ کپ کے میلے نے لاہور سے فیصل آباد کا رُخ کر لیا، ایونٹ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔ دیگر میچز میں آذربائیجان اور کینیڈا میں جوڑ پڑے گا ، ایران اور جرمنی مدمقابل ہو ں گے ،سیرالیون اور انگلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے ہرا یا تھا۔

کبڈی ورلڈ کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے گئے۔  آسٹریلیا نے آذر بائیجان کو ہرایا، جرمنی نے انگلینڈ کو شکست کا مزہ چکھایا، بھارت نے سیرالیون کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share