قومی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غریب پورٹر کی ایمانداری کی مثال

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غریب پورٹر نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کر دی۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی گمشدہ رقم مالک کو واپس کر دی۔

مسافر محمد اختر ابوظہبی سے پرواز پی کے 262 پر اسلام آباد پہنچا۔ مسافر اپنا پرس ٹرالی میں چھوڑ کر چلا گیا۔ سی اے اے کے پورٹر زار قریشی نے پرس اٹھا لیا، جس میں 2940 یو اے ای درہم اور 1450 پاکستانی روپے موجود تھے۔ پورٹر نے رقم ڈیوٹی ٹرمینل منیجر عاطف خان کے حوالے کر دی۔ ڈیوٹی ٹرمینل منیجر نے مسافر محمد اختر سے رابطہ کر کے اسے واپس بلایا اور رقم واپس کر دی۔ مسافر نے سی اے اے کے پورٹر اور افسروں  کا شکریہ ادا کیا۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share