قومی

وفاقی حکومت نے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دے دی

وفاقی حکومت نے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دے دی۔ پچاس لاکھ افراد کو راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ ملک کے دُور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی سہولت کیلئے پچاس ہزار دکانیں کھولنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی۔

اسلام آباد میں مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مجوزہ پلان پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کو پندرہ ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشیرِ خزانہ نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی طبیعت کی ناسازی کے باعث طویل رخصت پر ہیں۔ اگر ان کی صحت بہتر نہ ہوئی تو ایف بی آر کی سربراہی کیلئے  متبادل دیکھیں گے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share