قومی

جب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں، نیب کا بلاوا آ جاتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں جب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں، نیب کا بلاوا آ جاتا ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو زرداری تحریک چلائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا معاملہ کشمیر کا ہو یا کوئی اور، نہ قائدِ حزبِ اختلاف ایوان میں موجود ہوتے ہیں اور نہ ہی وزیراعظم۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہو گئے۔ بتیس سوالات پر مشتمل سوالنامہ حوالے کر دیا گیا۔ دس روز میں جواب دینے کی مہلت دی گئی ہے۔ پیشی پر قائدین اور جیالے بھی استقبال کیلئے موجود رہے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share