بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کا راگ الاپنا افغان سفیر کو مہنگا پڑا

مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا، کا راگ الاپنا، افغان سفیر کو سوشل میڈیا پر مہنگا پڑ گیا، افغان سفیر نے دورہ سری نگر کے بعد مودی کی خوشامد کے ریکارڈ توڑ ڈالے  تھے۔

مودی حکومت نے     20 ممالک کے سفیروں کو  گزشتہ روز سرینگر کا دورہ کرایا، وفد میں شامل افغان سفیر طاہر قادری نے مودی کے حق میں جھوٹا بیان دیا  تو انہیں لینے کےدینے پڑ گئے، افغان سفیر نے کہا کہ بچوں کو سکول جاتا دیکھ کر خوشی ہوئی، سوشل میڈیا پر لوگوں نے سوال کیا کہ کشمیر میں تو مارچ تک  موسم سرما کی چھٹیاں جاری ہیں، افغان سفیر نے کھلے ہوئے سکول کہاں دیکھ لیے؟

سفیر کی جانب سے دورہ کشمیر کی تصاویر ٹویٹر پر پوسٹ کرنے پر بھی تنازعہ کھڑا ہو گیا لوگوں نے پوچھا کہ کشمیر میں تو 2 جی موبائل سروس بحال کی گئی تھی، قادری صاحب آپ کون سی پراکسی لگا کر سرینگر میں ٹویٹر استعمال کر رہے ہیں۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share