قومی

پنجاب پولیس کے ایس ایس پی مفخر عدیل لاپتہ

پنجاب پولیس کے لاپتہ ایس ایس پی مفخرعدیل کا سراغ نہ مل سکا۔ ان کے  زیر استعمال سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن  لاہور سے مل گئی۔ پولیس  کی فیصل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کی تلاشی۔ شواہد اکٹھے کئے۔

مفخر عدیل  منگل رات نو بجے گھر سے اکیلئے نکلے۔ کہاں گئے؟ کچھ پتہ نہیں۔ فون بند ۔ اہلخانہ سے بھی کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔ ایس ایس پی  مفخر عدیل کے قریبی دوست اسسٹنٹ  اٹارنی جنرل  شہباز تتلا بھی چند روز سے لاپتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق  مفخر عدیل کو شہباز تتلا کے اغوا کی تفتیش کیلئے بلایا  گیا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔ ایس ایس پی کا کال ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share