بین الاقوامی

آتش فشاں پہاڑ ‘میراپی’ لاوا اگلنے لگا

انڈونیشیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پہاڑ ‘میراپی’ لاوا اگلنے لگا ، راکھ کے بادل دو ہزار میٹر بلندی تک پہنچ گئے ۔

حکام نے مقامی آبادی کو پہاڑ کے گرد تین کلومیٹر کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے. آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ دس کلومیٹر کے علاقے میں پھیل چکی ہے. حکام نے فی الحال خطرے کا الرٹ جاری نہیں کیا ،مگر فضائی کمپنیوں کو آتش فشاں کی فضائی حدود سےدور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے. دو ہزار دس میں اسی آتش فشاں کے پھٹنے سےتین سو افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دو لاکھ سے زائد آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا تھا۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share