بین الاقوامی

مودی حکومت کی بھونڈی کوشش بے نقاب

ٹرمپ کے دورے کے موقع پر بھارت کا اصل چہرہ چھپانے کے لئے مودی حکومت کی بھونڈی کوشش بے نقاب ہوگئی ۔ احمد آباد ایئر پورٹ کے قریب کچی بستی چھپانے کیلئےدیوار کی تعمیر شروع کردی گئی ۔

بھارتی حکومت نے امریکی صدرکی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے عجیب و غریب حرکتیں شروع کردی ہیں ، مودی سرکار نے ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب ایک کچی بستی کے سامنے دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے تاکہ ٹرمپ کی نظر غریب شہریوں کی حالت زار پر نہ پڑے ، مقامی آبادی دیوار کی تعمیر پر سراپا احتجاج ہے ۔ بھارت کی غربت چھپانے کی مودی سرکار کی اس بچگانہ حرکت کو اپوزیشن اور میڈیا شدید تنقید کا نشانہ بنارہا ہے

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share