قومی

پاک ترک صدور کی ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایوان صدر میں پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

پاک ترک صدور کی ملاقات میں اسلامو فوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق۔۔ صدر مملکت عارف علوی کہتے ہیں عالمی برادری کو افغانستان کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.اس دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر عارف علوی نے ترک ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا۔ اور مسئلہ کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے افغان امن عمل کیلئے پاکستانی تعاون کا تذکرہ کیا ۔ کہا عالمی برادری کو امن معاہدے کے بعد افغانستان کی تعمیر نو کیلئے آگے آنا چاہیے۔صدر مملکت نے مہمان وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share