بین الاقوامی

‘شکریہ پاکستان’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کرونا وائرس سے جہاں چین بحرانی کیفیت کا شکار ہے، وہاں سوشل میڈیا پر چینی عوام مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والے دوست ملکوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ ‘شکریہ پاکستان’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ٹویٹر کی طرز پر کام کرنے والی چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ویبو’ پر ان دنوں جس ایشو پر سب سے زیادہ بحث کی جا رہی ہے، وہ ہے کرونا وائرس۔ مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والے ملکوں کا ذکر ہوا تو چینی عوام کی جانب سے پاکستان اور روس  کے کردار کی کھلے دل کے ساتھ تعریف کی گئی۔ جب ایک شہری نے لکھا، “دوست وہی ہے جو مشکل وقت میں کام آئے”۔ اس پوسٹ کو 21 ہزار سے زیادہ بار شیئر کیا گیا اور اس پر 14 ہزار سے زائد شہریوں نے کمنٹس کئے۔ پاکستان کا شکریہ ادا کرنے والی تحریر پر 61 ہزار شہریوں نے کمنٹس کئے اور اس تحریر کو پچیس کروڑ شہریوں نے پڑھا۔ پاکستان، چین اور روس  کی دوستی پر مبنی ایک اینیمیٹڈ تصویر بھی وائرل ہوئی۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share