قومی

پاکستان میں ملکی سلامتی کے ادارے اور حکومت ایک پیج پر

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہاجرین کی میزبانی پر فخر ہے، نائن الیون کے بعد مسلمانوں اور دہشت گردوں کو ایک نظر سے دیکھا گیا، اسلامو  فوبیا کے نتیجے میں  مہاجرین کا المیہ سامنے آیا، پاکستان میں ملکی سلامتی کےادارے اورحکومت ایک پیج پرہیں،

پاکستان میں دہشت گردوں کےلئے محفوظ پناہ گاہیں  موجود نہیں، مقبوضہ کشمیر  کے عوام چھ ماہ سے  کھلی جیل میں قید ہیں، بھارت میں  بیس کروڑ مسلمانوں کو انصاف نہ ملا تو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، عالمی براداری نے بھارتی مسلمانوں کیلئے آواز نہ اٹھائی تو نیا بحران پیدا ہو گا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو پاکستان جانے کا کہا جاتا ہے۔  وہ اسلام آباد میں مہاجرین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share