پی ایس ایلکھیل

پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ2020 کی افتتاحی تقریب 20 جنوری بروز جمعرات کی شام 6:45 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کررہی ہے۔ اس دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

بیس فروری کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ جائیں گی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منانے کے لیے تقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔

بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب پاکستان میں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار ایونٹ سے قبل ایک بہترین تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share