بین الاقوامی

افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات مکمل

دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات مکمل ہو گئے،

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ امن معاہد ے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، رواں ماہ کے آخر تک مسودے پر دستخط کا امکان ہے، طالبان مذاکراتی ٹیم کا کہنا ہے کہ معاہدے کے موقع پر افغانستان کےتمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کے نمائندے کو بھی مدعو کیا جائیگا.

امریکہ اور افغان طالبان کے مابین افغان امن معاہدہ قطر ہی میں ہو گا. معاہدے کے تحت افغانستان میں قید طالبان سمیت پانچ ہزار قیدی رہا ہونگے جبکہ افغان طالبان غیر ملکیوں سمیت ایک ہزار قیدی رہا کرینگے. معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے بعد    بین الافغانی مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share