پی ایس ایلکھیل

پشاور زلمی کا منفرد اور پشتو ہپ ہاپ اینتھم ریلیز

پشاور زلمی کا انتہائی منفرد اور پشتو ہپ ہاپ اینتھم برائے پی ایس ایل فائیو ریلیز کردیا گیا ، اینتھم میں پشاور زلمی کے سپر اسٹار کرکٹرز کے علاوہ مہوش حیات اور حانیہ عامر جلوہ گر. اینتھم پختون کور بینڈ نے تیار کیا ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ، میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون پشاور زلمی نے ایچ بی ایل سیزن فائیو کے لیے آفیشل اینتھم ریلیز کردیا ۔ پشتو ہپ ہاپ کے منفرد لیکن زلمی اور کرکٹ فینز کے جوش و جذبے کو بڑھادینے والے اینتھم میں جہاں پشاور زلمی اسٹار کرکٹرز ڈیرن سیمی، کامران اکمل , وہاب ریاض , حسن علی , محمد محسن شریک ہیں وہیں شوبز سپر اسٹارز مہوش حیات اور حانیہ عامر کی شاندار پرفارمنس نے شائیقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ Zalmi by Fortitude کے ٹائٹل یہ اینتھم نوجوان بینڈ پختون کور (Pakhtoon Core) نے تیار کیا۔ جس میں پشتو کی منفرد ہپ ہاپ ٹیون اور فینز کے دلوں کو گرما دینے والے بول اور انداز شامل ہیں.

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share