قومی

پی ایس ایل فائیو کے آغاز سے قبل کراچی میں ٹریفک روٹ پلان جاری

پی ایس ایل فائیو  کے آغاز سے قبل کراچی میں  ٹریفک روٹ پلان جاری کردیاگیاہے۔ سٹیڈیم آنے والے شائقین کو پارکنگ کے لئے اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ دکھا نا ہوگا۔

ٹریفک پلان کے مطابق میچز دیکھنے کے خواہشمند شہریوں کے لئے مختلف پارکنگ پوائنٹ بنائےگئےہیں۔ شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے ایکسپو سینٹر تک لایاجائے گا۔ شارع فیصل سے براستہ کارساز نیشنل سٹیڈیم ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ راشد منہاس روڈ سے براستہ ڈالمیا نیشنل سٹیڈیم آنے والی شاہراہ بھی بند ہوگی ۔میچ کے دوران یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گے ۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share