پی ایس ایل

انور علی، عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

آل راؤنڈر انور علی کو عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیکنکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان شامل ہیں۔ کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کر رہے ہیں۔

بطور متبادل کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انور علی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انور علی اب تک 23 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 191رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 32وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 3مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9بجے شروع ہو گا.

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share