قومیکاروبار

ایف بی آر کا ڈریس ڈیزائنرز کے گرد گھیرا تنگ

ایف بی آر نے اب ڈریس ڈیزائنرز کے گرد  بھی گھیرا تنگ کر دیا۔ کراچی میں مہنگے عروسی ملبوسات فروخت کرنے والوں کی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ نئے ٹیکس نا دہندگان کی فہرست میں 24 ڈیزائنرز کے نام سامنے آ گئے۔

کراچی کے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو 27 فروری تک نوٹس جاری، تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔ لاکھوں میں شادی کا جوڑا فروخت کرنے والے سالانہ آمدنی انتہائی کم دکھاتے ہیں۔ ایف بی آر نے ڈریس ڈیزائنر کے اِنکم ٹیکس گوشوارے دیکھنے اور آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات نہ دینے پر لاکھوں روپے مالیت ملبوسات پر اسی حساب سے  ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share