قومی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے گھروں میں شادی سمیت تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی۔ تاہم فارمیسی اور گروسری سٹورز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند کردیا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت  شہریوں کا سہارا بنے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے گھروں میں شادیوں، تقریبات پر پابندی سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے گھروں میں جاری تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

نوٹیفیکشن میں تمام جم اور سنوکر کلب پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے احکامات اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔

دوسری جانب کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند کردیا ۔ دکانیں, شاپنگ مال اور ہوٹل رات دس بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فارمیسی اور گروسری سٹورز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ماہرین پر مشتمل تین ورکنگ گروپس تشکیل دئیے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹ میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اپنے شہریوں کا سہارہ بنے گی۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share