بین الاقوامی

بھارت میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتیں

بھارت میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں ایک روزہ کرفیو کا اعلان بھی کردیا ہے۔

کرفیوبائیس مارچ کو صبح سات بجے سے رات نو بجے تک پورے بھارت میں نافذ ہوگا۔ بھارتی حکومت نے ایک ہفتے کے لئے غیر ملکی پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے گائے کے پیشاب سے کورونا وائرس کا علاج کرنے والے بی جے پی کارکن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پیشاب فروخت کرنے والے ایک دودھ فروش کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

 

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share