مخالفت کے باوجود شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

ویب ڈیسک: شمالی کوریا نے عالمی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کیے۔رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اور پابندیوں کا سامنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں