ٹک ٹاک سٹار رومیسہ خان کی نئی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹاررومیسہ خان کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

رومیسہ خان نے بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جیت کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ  انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔ویڈیو میں رومیسہ خان پاکستان کی جیت پر جشن منا رہی ہے جس میں وہ اپنی دوست کے ساتھ کار میں دکھائی دے رہی ہیں۔اس ویڈیو کو ٹک ٹاک اسٹار کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

اس سے قبل رومیسہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار تھیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں ٹک ٹاک اسٹار رومیسہ خان نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر کے انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

متعلقہ خبریں