گزربسر کے لئے کارخانے میں کام کرتے تھے نصیرالدین شاہ، 14سال کی عمر میں شروع کردی تھی ایکٹنگ

نصیرالدین شاہ، جنہوں نے منڈی، مہرہ، پار اور اے ویڈنسڈے جیسی کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ان کا شمار فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ نصیر الدین شاہ کافی محنت کے بعد اس مقام تک پہنچے ہیں۔ اداکاری کے آغاز کے دوران نصیرالدین شاہ مالی تنگی کے باعث زری کی ایک فیکٹری میں کام کیا کرتے تھے۔ اس سے وہ اپنی روزی کماتے تھے کیونکہ وہ اداکاری سے زیادہ کما نہیں سکتےنصیر الدین شاہ محنت میں کبھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ جس دور میں انہوں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا، وہاں زیادہ کمائی نہیں ہوپاتی تھی۔ جس کی وجہ سے نصیر الدین نے زری فیکٹری میں کام کرنا شروع کر دیا۔ اس محنت سے انہوں نے دو وقت کی روٹی کا انتظام کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجربہ کار اداکار نے تاج ہوٹل میں بیل بوائے کی نوکری کے لیے بھی درخواست دی تھی۔ تھے۔

متعلقہ خبریں