لندن میوزیم نازیہ حسن کے گانے سے گونج اٹھا

ویب ڈیسک : برصغیر کی مشہور سنگر نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے لندن کے میوزیم میں دھوم مچا دی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر  لندن کے ’دی وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم‘ کی کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ میوزیم میں ایک ایونٹ کے دوران موجود ڈی جے پاکستان کی مرحوم گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ لگا دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر لندن کے ’دی وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم‘ سے وائرل ہونے والی ان ویڈیوز کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور گلوکارہ کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے آرٹ میوزیم میں نازیہ حسن کا گانا چلائے جانے پر ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’آج گلوکارہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے‘۔

 

متعلقہ خبریں