مشہور فیشن برانڈ کے انوکھے اقدام نے سب کوحیران کردیا

ویب ڈیسک: مشہور عالمی فیشن برانڈ  بیلینسیاگا نے کوڑا ڈالنے والی تھیلوں کو 1790 ڈالر میں ‘ٹریش پاؤچ’ کے طور پر فروخت کرنا شروع کردیا، جس پر سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی فیشن ہاؤس بیلینسیاگا نے کوڑا ڈالنے والی تھیلوں کو 1790 ڈالر میں ‘ٹریش پاؤچ’ کے طور پر فروخت کرنا شروع کردیا، جس کی قیمت دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ اس اقدام کے بعد، انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ آیا یہ برانڈ کوئی سماجی تجربہ کر رہا ہے یا محض ایک مذاق ہے۔ اس کی پاکستانی قیمت 4لاکھ 28ہزار روپے بنتی ہے۔ ‘ٹریش پاؤچ’ کے متعلق بات کرتے ہوئے اس کی ڈیزائنر ڈیمنا گواسالیا نے کہا کہ “میں دنیا کا سب سے مہنگاکچرے کا بیگ بنانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی تھی،پروڈکٹ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہے: سیاہ، نیلا اور سفید|”

 

متعلقہ خبریں