سجل علی نئی سیریز میں فاطمہ جناح کے روپ میں نظر آئیں گی

ویب ڈیسک: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر پر بنائی جانے والی سیریز  ‘مادر ملت’  میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ 

تقسیم پاک و ہند پر مبنی مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز میں سجل علی مادر ملت کا مرکزی کردار ادا کریں گی، سیریز میں سجل علی کے ساتھ سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگی،اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ ہی اس سیریز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ تین سیزنز پر مشتمل اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔ اس کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ٹیگز :
متعلقہ خبریں