تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول چیلنج کردیا

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے، عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے .

درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری ہونے کے باوجود شیڈول جاری کردیا  لہذا عدالت الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان حلقوں میں 25 ستمبر کو الیکشن ہوں گے۔

ضمنی انتخاب این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 22 مردان 3 ،  این اے 108 فیصل آباد، این اے 31پشاور5 ، این اے 45کرم 1، این اے 237 ملیر 2،  این اے24چارسدہ 2،این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں